Friday, July 15, 2016

5-year-old put his nose to the cell in the game, what is the consequence? Knowing you will not go too close to something your kids

 5 سالہ بچے نے کھیل کھیل میں یہ بیٹری سیل اپنی ناک میں ڈال دیا، انجام کیا ہوا؟ جان کر آپ بھی اپنے بچوں کو ایسی چیز کے قریب بھی نہ جانے دیں گے 





بیجنگ (نیوز ڈیسک) ننھے بچوں کے والدین کو اس شرارتی مخلوق پر ہر لمحہ نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ اگر اس میں کوتاہی ہوجائے تو نتیجہ ایسا بھی نکل سکتا ہے جو ایک چینی بچے کے والدین کو دیکھنا پڑگیا۔
ویب سائٹ WWWNکی رپورٹ کے مطابق ہانگ زو شہر سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کی ناک کو گزشتہ چھ ماہ سے کوئی پراسرار مسئلہ لاحق تھا۔ بچے کی ناک سے شدید بدبوآتی تھی جبکہ اس میں سے عجیب و غریب قسم کا مائع بھی بہتا رہتا تھا۔ بچے کے والدین جب اسے معائنے کے لئے ہانگ زو نارمل یونیورسٹی میڈیکل ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹروں نے اس کی ناک سے ایسی چیز نکال لی کہ جسے دیکھ کر بیچارے والدین حیران رہ گئے۔

شیاﺅ باﺅ نامی 5 سالہ شرارتی بچے نے چھ ماہ قبل اپنی ناک میں گھڑی کا چھوٹا سا بیٹری سیل داخل کرلیا تھا۔ کچھ عرصے تک یہ بیٹری سیل بچے کی ناک میں موجود رہنے کے بعد ناک ہروقت بہنے لگی اور اس میں سے انتہائی ناگوار بدبو بھی آنے لگی۔ ڈاکٹروں نے بچے کی ناک سے بیٹری سیل تو نکال دیا لیکن بدقسمتی سے ناک میں پیدا ہونے والی خرابی کا فوری علاج ممکن نہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کی چھوٹی عمر کی وجہ سے اس کی ناک کا حساس آپریشن نہیں کیا جاسکتا۔ بیٹری سیل کی بیرونی سطح زنگ آلود ہونے کی وجہ سے بچے کی ناک کا اندرونی حصہ جھلس چکا ہے جبکہ ناک کی ہڈی بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس بچے کو 18 سال کی عمر کو پہنچنے تک یہ تکلیف برداشت کرنا پڑے گی، کیونکہ جب یہ 18 سال کا ہوجائے گا تو تب ہی اس کی ناک کا آپریشن ممکن ہوسکے گا۔

No comments:

Post a Comment