سام سنگ گلیکسی سیریز کا اگلا فون کونسا ہوگا اور کب ریلیز کیا جائے گا؟ کمپنی نے اعلان کردیا، سب کو حیران کردیا
نیویارک (نیوز ڈیسک)سام سنگ کے مداحوں کے لئے بڑی خبر آگئی ہے کہ کمپنی کا اگلا گلیکسی فون عنقریب لانچ ہونے والا ہے۔ ویب سائٹ یاہو ٹیک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلیکسی نوٹ 7 ،اگست کی 2 تاریخ کو متعارف کروایا جارہا ہے۔
جنوبی کوریائی کمپنی کی جانب سے نئے گلیکسی فون کے بارے میں تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں مگر اس کی تعارفی تقریب کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیجنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ گلیکسی نوٹ 7 اس سے پہلے متعارف کروائے گئے گلیکسی نوٹ 5 کے بعد لانچ کیا جارہا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گلیکسی Sفون کے لانچنگ شیڈول کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لئے نوٹ 5 کے بعد 6 کی بجائے نوٹ 7 متعارف کروایا جارہا ہے۔
سام سنگ کے نوٹ فونز کی سکرین عموماً اس کے گلیکسی S فون کی نسبت بڑی ہوتی ہے، اور سام سنگ سٹائلس بھی ان کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئے ماڈل نوٹ 7 میں آئرس سکینر بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔
No comments:
Post a Comment