چینی بس ڈرائیور کا ایسا کارنامہ کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے بس ڈرائیور نے ایسا کام کردکھایا جو شاید کوئی ماہر ڈرائیور بھی کرنے سے گھبرا جائے۔ہوا یوں کہ چین کی ایک شاہراہ پر بس ڈرائیور روزمرہ کی طرح جا رہا تھا اچانک اس نے دیکھا سامنے ٹنل میں سیلابی پانی بھرنے لگا ہے جو سفر میں رکاوٹ کے ساتھ ساتھ بس میںموجود مسافروں کی زندگی کیلئے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
صورتحال کے پیش نظر بس ڈرائیور نے وہاں سے گاڑی واپس لے جانے کی ٹھان لی لیکن مسئلہ یہ تھا کہ سڑک کی چوڑائی اتنی تھی جتنا کہ بس کی لمبائی۔ایسے میں وہاں سے بس کا یوٹرن لینا بطاہر فہم سے بالاتر محسوس ہوتا ہے لیکن اس ڈرائیور نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بس کو موڑ نے میں کامیاب ہو گیا بلکہ تمام مسافروں کو بحفاظت واپس بھی لے آیا ۔
یہ واقعہ چین وسطی صوبہ ہیبی کے شہرشینگٹائی میں پیش آیا ۔جیسے ہی اس ڈرائیور کی مہارت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے پذیرائی کے پل باندھ دیا اور لمحوں میں تصاویر وائرل ہو گئیں۔
No comments:
Post a Comment