سعودی عرب میں فون پر ”پوکے مون گو“ گیم کھیلنے والے تین افراد گرفتار
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں تین افراد کو ایئرپورٹ پر اپنے سمارٹ فونز پر” پوکے مون گو“ گیم کھیلنے اور ایئرپورٹ کے کچھ حصوں کی تصاویر لینے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شاہ عبداللہ ایر پورٹ پر پیش آیا۔ تنیوں افراد کی عمریں 20سے 25سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس جرم کی کیا سزا ہے جو ان کو ملے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سینئر سکالرز کی کونسل نے ملک میں ”پوکے مون گو“ گیم پر پابندی لگا رکھی ہے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ گیم جوئے کی ایک شکل ہے۔
No comments:
Post a Comment