سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کی آخری تصویربھی سوشل میڈیا پر آ گئی
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل قندیل بلوچ کی قتل کے بعد کی تصویربھی سوشل میڈیا پر آ گئی ہے۔
ماڈل قندیل بلوچ کی قتل کے بعد آخری تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی گئی جس میں ماڈل کے چہرے پر سرخ دھبوں کے واضح نشانات دیکھے جا سکتے ہیں ۔ تصویر کے مطابق ماڈل قندیل بلوچ کے چہرے پر تشدد کے نشانات بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دے رہے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ انہیں قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ انکے گلے اور منہ پر سرخ دھبے نظر آرہے ہیں جس سے بظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہیں شدید تشدد یا زہر دے کر مارا گیا ہے تاہم پولیس حکام اس معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔
پولیس حکام کا بھی کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔آر پی او اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی معلوم ہوتا ہے کہ انہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم فرانزک ثبوت اکٹھے کرنے کے بعد ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد ہی قتل کی حقائق سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر یہ قتل غیرت کے نام پر لگتا ہے لیکن تفتیش کے دوران تمام پہلوئوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور ہر زاوئیے سے تحقیقات کی جائیں گی۔
No comments:
Post a Comment