Saturday, July 16, 2016

Baloch was killed glass Model: RPO


 ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا : آر پی او 




ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل قندیل بلوچ کومظفر آباد میں قتل کر دیا گیا ۔
آ ر پی او ملتان نے واقعے کی تصدیق کردی ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے تاہم مظفر آباد کی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ چاند رات سے مظفر آباد کے علاقے گرین ٹاؤن میں اپنے گھر پر مقیم تھیں ۔قندیل بلوچ نے گرین ٹاؤن میں گھر کرایے پر لیا ہوا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کیا ہے۔ قندیل بلوچ کی ڈیڈ باڈی کمرے میں ہی موجود ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا کہ ماڈل قندیل بلوچ کو سکیورٹی خدشات موجود تھے جس پر انہوں نے وزارت داخلہ سے سکیورٹی بھی مانگی تھی مگر انہیں سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی ۔یاد رہے کہ قندیل بلوچ کے ماڈلنگ میں آنے کے بعد انکے اہل خانہ سے قطع تعلق کر رکھا تھا ۔

No comments:

Post a Comment