Thursday, July 21, 2016

Mahrah was worried about the release of his first film "rais"

 ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ”رئیس “ کی ریلیز کے لیے پریشان 




ممبئی، لاہور (آن لائن) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرتی نظر آئینگی لیکن آخر رئیس ریلیز کب ہو گی ، اس بات نے شاید ماہرہ کو بھی پریشان کر رکھا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پہلے رواں سال عید الفطر پر ریلیز ہونا تھا تاہم فلم کی ریلیز ملتوی کر دی گئی۔ فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ شاہ رخ نے فلم کا مکمل نہ ہونا بتایا تاہم کئی رپورٹس میں ایسا بھی کہا گیا کہ شاہ رخ نے سلمان خان کی فلم سلطان کے عید پر ریلیز ہونے کے باعث اپنی فلم کی تاریخ تبدیل کی ۔ دوسری جانب ماہرہ خان جو اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے تیار ہیں ان کے بارے میں سننے میں آیا ہے کہ وہ فلم کی تاخیر سے ناخوش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کو بالی ووڈ میں کافی اچھی آفرز موصول ہو رہی ہیں تاہم وہ ان میں سے کسی کو بھی سائن نہیں کر سکتیں جس کی وجہ اداکارہ کا ” رئیس “ کے فلم میکرز کے ساتھ کیا ہوا معاہدہ ہے ۔ اس معاہدے کے مطابق ماہرہ فلم کی ریلیز تک کسی اور پراجیکٹ کا حصہ نہیں بن سکتیں۔

No comments:

Post a Comment