Saturday, July 16, 2016

Is proud to be a Muslim, I can leave my career for the British krktrmayn Ali


 مسلمان ہونے پر فخر ہے، اسلام کیلئے اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑ سکتا ہوں: برطانوی کرکٹرمعین علی 




لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم رکن معین علی اپنے دین اسلام کو ہر صورت سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ وہ کھیل کے دوران بھی روزے رکھتے ہیں۔اس کا اندازہ ان کے ایک انٹرویو سے ہوتا ہے جو انہوں نے بی بی سی کو دیا۔
بی بی سی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں سب سے اہم چیز اسلام ہے اور اس کیلئے میں اپنے کرکٹ کیریئر کو بھی چھوڑسکتا ہوں، 29 سالہ پلیئر نے شاندار انداز میں واضح کیا کہ اسلام ان کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہے اور کیسے مذہب نے بہتر انسان بننے میں ان کی مدد کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام کی تعلیمات کے مطابق چلنے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ اسلام دنیا کا سب سے پرامن مذہب ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا۔ میرے لئے اپنے دین سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

No comments:

Post a Comment