Sunday, July 24, 2016

Fawad Khan, Sanjay Leela Bhansali's film pdmauty'myn would perform the role of Deepika Padukone husband

 فواد خان سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’پدماوتی‘میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھائیں گے 




ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکار فواد خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’پدماوتی‘ میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھائیں گے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق فواد خان نے بالی ووڈ میں 2014میں قدم رکھا اور اپنی پہلی فلم ’خوبصورت ‘سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ۔معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فواد خان کو فلم ”پدماوتی“ میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔فلم میں فواد خان دپیکاپڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ دپیکا اور فواد خان کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment