قندیل بلوچ کو بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا اور فرار ہو گیا، علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی:والد کا بیان
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )قندیل بلوچ کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ انکے بیٹے وسیم نے قندیل بلوچ کو گلہ دبا کر قتل کیا جس کا علم ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
قندیل بلوچ کے والد اور والدہ سے ملاقات کے بعد سی پی او ملتان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ قندیل بلوچ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا جس کی اطلا ع ماڈل کے والد عظیم نے پولیس کو ٹیلی فون پر دی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد نے سی پی او آفس میں بھی فون کر کے اطلاع دی کہ قندیل بلوچ کو بھائی نے گلا دبا کر قتل کر دیا ہے جس کے بعد پولیس موقع پہ پہنچ گئی ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاہم مبینہ ملزم تاحال فرار ہے جسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
ان کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ والد کی عیادت کرنے کیلئے مظفر آباد آئی تھی جبکہ اس کا بھائی گزشتہ رات بہن سے ملنے اس کے پاس آیا تھا۔
No comments:
Post a Comment