Monday, July 18, 2016

Salman Khan announced the wedding date


 سلمان خان نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا 




ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بالآخر اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے اور اعلان کیاہے کہ وہ 18نومبرکو شادی کریں گے تاہم ان کی چاہنے والی لڑکیاں ابھی دل چھوٹانہ کریں کیونکہ سال واضح نہیں کیا۔
ثانیہ مرزا کی کتاب کی لانچنگ کی تقریب کے دوران خود پاکستانی بہو نے سلمان خان سے کہاکہ ہرکوئی جانناچاہتاہے کہ آپ کب شادی کررہے ہیں؟ یہ بہت اہم سوال ہے ۔سلمان خان نے تھوڑی دیر سوچ کر کہاکہ یہ 18نومبر ہونی چاہیے ،یہ کچھ 20,25نومبر سے چل رہاہے لیکن پتہ نہیں کونسے سال میں ہوگا لیکن ہوگا۔خواتین کی طرف سے ابھی تک کنوارے ہونے کی شکایت کے سوال کے جواب میں سلمان خان نے کہاکہ آپ کو نہیں پتہ ، کتنا پریشر ہے ، میں اپنے بہن بھائیوں سے متعلق بات کررہاہوں جو چاہتے ہیں کہ شادی کرلوں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سلمان خان کے باپ سلیم خان اور والدہ سلمہ کی شادی بھی اسی تاریخ کوہوئی تھی جبکہ دوسال قبل سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کی شادی بھی 18نومبرکو ہی طے پائی تھی ۔

No comments:

Post a Comment