Wednesday, July 20, 2016

Gulyn God for our victory be delivered, Turkey sister formal request to the US

 فتح اللہ گولین کوہمارے حوالے کیا جائے،ترکی نے امریکہ کو باضابطہ درخواست دیدی 




انقرہ(نیوز ڈیسک)ترکی نے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے مذہبی رہنما فتح اللہ گولین کی باضابطہ حوالگی کیلئے امریکہ سے باضابطہ درخواست کردی۔تفصیلات کے مطابق ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ترکی نے فتح اللہ گولین کی حوالگی کیلئے امریکہ کو باضابطہ طور پر درخواست دی ہے۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فتح اللہ گولین کی حوالگی کیلئے امریکہ کو دستاویزات کے چار فولڈر بھیجے ہیں اور ان کی خواہش پر مزید ثبوت بھی دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ترکی کا کہنا ہے کہ حالیہ ناکام فوجی بغاوت کی کوشش میں گولین کا ہاتھ ہے۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ روز کہا کہ ترکی کو فوجی بغاوت کی کوشش میں گولین کے ملوث ہونے کے ثبوت فراہم کرنے چاہئیں۔

No comments:

Post a Comment