ترک فوج کے باغی گروہ کی قیادت کرنل محرم کوز کی جانب سے کیے جانے کا انکشاف
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک فوج کے باغی گروہ کی قیادت کرنل محرم کوز کی جانب سے کیے جانے کا انکشاف ہواہےاور ان کی طیب اردگان کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔
غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ کرنل کوز کو کچھ عرصہ قبل ملٹری لیگل ایڈوائزری ڈیپارٹمنٹ کے بطور سربراہ کے عہدے سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ان کے فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہو ا تھا ۔ویب سائٹ ڈیلی میل کا کہناہے کہ گزشتہ رات باغی گروہ کی طیب اردگان کے حامیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ان کے مارے جانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات فوج کے ایک باغی گروہ کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے ترک عوام نے ناکام بنا دیاہے ،باغی فوجیوں کی جانب سے حملوں میں 17پولیس اہلکاروں سمیت 42افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔حالات پر قابو پانے اور بغاوت کو پسپا کرنے کے بعد طیب اردگان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار اٹھانے والوں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔
No comments:
Post a Comment