Saturday, July 16, 2016

The history of the darkest chapter of the 2839 military coup, the rebels would run case against the coup, will celebrate Republic Day every year on July 15: Turkish Prime Minister

 واقعہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،2839 فوجیوں نے بغاوت کی، باغیوں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ چلائیں گے ، ہر سال15جولائی کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا : ترک وزیر اعظم 




انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیرا عظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ایک اقلیتی گروپ نے جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی تاہم آج کے واقعے نے ثابت کردیا ہے کہ عوام جمہوریت پر بھرپور یقین رکھتے ہیں ، ترک عوام نے بغاوت کچلنے کیلئے اپنی جانیں داﺅ پر لگادیں اور لوگ اپنے ملک کیلئے ٹینکوں اوربندوقوں کے آگے کھڑے ہوئے۔  2839 فوجیوں نے بغاوت کی جنہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
پریس بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے دشمنوں کا مقابلہ کریں گے ،عوام کی جمہوریت سے محبت کو نہیں چھینا جا سکتا ،ترک عوام نے دہشت گردوں کو بھر پور جواب دیا اور شہریوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹ کر باغیوں کا راستہ روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال 15جولائی کو یوم جمہوریہ منایا جائے گا جبکہ آج عوام شاہراہوں پر قومی پرچم لہرائیں ۔حمایت کرنے پر دوست ممالک کے شکر گزار ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ 2839فوجیوں کو بغاوت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ بغاوت کو کچلنے کے دوران 16افراد ہلاک اور1440زخمی ہوئے۔گزشتہ رات کاواقعہ ہماری تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے اور جمہوریت کےلیے شہیدہونے والوں کو نہیں بھولیں گے ۔ سینکڑوں باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے اور آج شام کو پارلیمنٹ کا گرینڈ اجلاس بلایا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔
بن علی یلدرم کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،عوام کی طاقت سے حالات مکمل کنٹرول میں ہیںاور بغاوت کرنے والے اب گرفت میں ہیں اور باغیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے گا تاہم بغاوت کرنے کی سزا ہمارے قانون میں طے ہے ۔بغاوت کرنے والوں کو قوم نے بہترین جواب دیا،بغاوت کے خلاف لڑتے ہوئے فوجی جوانوں نے بھی جانیں دیں۔

No comments:

Post a Comment