کشمیریوں سے اظہار یکجہہتی کیلئے یوم سیاہ کی تاریخ تبدیل، 19جولائی کو یوم الحاق کشمیر اور 20 جولائی کو یوم سیاہ بنانے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کے قتل عام کیخلاف 19جولائی کو منایا جانے والا یوم سیاہ یوم الحاق کشمیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ 19جولائی کو یوم الحاق کشمیر اور 20جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے حکومت نے 19جولائی کو یوم سیاہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 19جو؛لائی 1967کو کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج تک 19جولائی کو یوم الحاق کشمیر منایا جاتا ہے لیکن حکومت نے لا علمی کی بنا پر اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا تھا۔اب میڈیا کی نشاندہی کے بعد اب 19جولائی کو یوم الحا ق کشمیر اور 20جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یوم الحاق کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔اس دن ملک بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور ہر فورم پر کشمیریوں کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment