Saturday, July 16, 2016

Military coup in Turkey, Pakistan Embassy has issued an emergency number


 ترکی میں فوجی بغاوت، پاکستانی سفارتخانے نے ایمرجنسی نمبر جاری کر دئیے 




انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے ایمرجنسی نمبرز جاری کر دئیے ہیں۔
ترکی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے استنبول کیلئے 0900-3413-568-532 نمبر جاری کیا گیا ہے جبکہ انقرہ کیلئے 0090-5393-979-505 نمبر جاری کیا گیا ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں موجود پاکستانی کسی بھی مسئلے کیلئے ان نمبروں پر رابطہ کر کے اپنے مسائل بتا سکتے ہیں اور کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment