Wednesday, July 20, 2016

Placed resisting kidnappers leg prpstul: Owais Shah sentenced story of the recovery of abducted

 مزاحمت پر اغوا کار نے ٹانگ پرپستول رکھ دیا : اویس شاہ نے اغوا سے بازیابی تک کی داستان سنادی 




کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ سے ڈی آئی جی منیر شیخ اور سلطان خواجہ نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے اغوا سے بازیابی تک کی تمام داستان سنی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی منیر شیخ اور سلطان خواجہ نے اویس شاہ سے ملاقات کے بعد تمام تر تفصیلات سے کراچی کے پولیس چیف کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس شاہ نے اپنے ملاقاتیوں کو اغوا سے بازیابی تک تمام تر کہانی سے آگاہ کردیا۔ اویس شاہ نے بتایا کہ اغوا کے وقت مزاحمت کی تو ایک اغوا کار نے ٹانگ پرپستول رکھ دیا جبکہ دوسرے نے کہا کہ اسے شوٹ کردو۔ اغواکاروں کی زبان سمجھ نہیں آتی تھی شاید وہ پشتو زبان میں بات کررہے تھے۔ اغواکاروں نے کئی بار کراچی سے نکلنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے نکلنے میں ناکام رہے تاہم 10 دن بعد وہ کراچی سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
اویس شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کاروں نے مجھ سے کبھی پوچھ گچھ نہیں کی، آنکھوں پرپٹی باندھ کررکھاجاتاتھااور صرف باتھ روم جاتے وقت پٹی کھولتے تھے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز

No comments:

Post a Comment