تاریکی اور انتشارکی قوتوں کیخلاف بہادر ترک قوم کے عزم و استقلال کو سراہتے ہیں:شہباز شریف کا ترک زبان میں خراج تحسین
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہبا ز شریف نے ترکی میں مارشل لاءکی کوشش کو جراتمندی سے ناکام بنانے پر ترک عوام خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ترک عوام کو فوج کے ایک باغی دھڑے کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنانے پر شہباز شریف نے ترک عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ترک زبان میں ان کی جراتمندی کو بھر پور خراج تحسین پیش کیاہے۔
ترک زبان میں جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا”ہم تاریکی اور انتشارکی قوتوں کے خلاف بہادر ترک قوم کے عزم و استقلال کو سراہتے ہیں“۔وزیراعلیٰ نے کہا ”ہم جمہوری انداز سے منتخب حکومت اور صدر اردگان کی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں“۔
No comments:
Post a Comment