Friday, July 15, 2016

Pakistani claims that the Pakistan tour in 20 days and did not spend a penny, how is this possible? Knowing how you will praise


 اس پاکستانی نوجوان نے 20 دن میں پورے پاکستان کی سیر کرلی اور ایک روپیہ بھی خرچ نہ کیا، یہ کیسے ممکن ہے؟ طریقہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیروتفریح بہت مہنگا کام ہے مگر اس پاکستانی نوجوان نے ایک روپیہ بھی خرچ کیے بغیر محض 20دن میں پورے پاکستان کی سیر کر لی۔ اس کے لیے اس نوجوان نے جو طریقہ اختیار کیا، اس کے متعلق جان کر آپ بھی اس نوجوان کی تعریف کریں گے۔ ویب سائٹ wonderfulpoint کی رپورٹ کے مطابق اس نوجوان کا نام وارث رانجھا ہے۔ وارث نے ان 20دنوں میں 5100کلومیٹر سفر کیا اور پاکستان کے 31بڑے شہروں سمیت کئی علاقوں کی سیر کی اور یہ تمام سفر اس نے دوسرے لوگوں سے لفٹ لے کر کیا۔ وارث نے جن شہروں میں گیا ان میں اسلام آباد، ٹیکسلا، تربیلا، کامرہ، اٹک، خان پور، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، بشام، داسو، سام نالہ، چلاس، جگروٹھ، شکارگوٹھ، گلگت، نورمل، رحیم آباد، چٹیال، گونار، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، کراچی اور حب شامل ہیں۔

اپنے اس سفر کے حوالے سے وارث رانجھا کا کہنا ہے کہ ”میرا تمام سفر انتہائی پرلطف رہا۔ اس پورے سفر کے دوران میں جن لوگوں سے ملا وہ میرے لیے یادگار لمحات ہیں۔ میں نے یہ تمام سفر ماہ رمضان میں کیا اس لیے بھی یہ میرے لیے بہت یادگار ہے۔ میں فخر کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں نے ماہ رمضان پاکستان بھر کے لوگوں کے ساتھ منایا۔ مجھے اپنا یہ سفر جلدی اس لیے ختم کرنا پڑا کیونکہ کراچی پہنچ کر میں بیمار پڑ گیا تھامگر میں خوش ہوں کہ میں نے جو اہم سنگ میل متعین کیے تھے ان میں سے بیشتر میں نے عبور کیے۔

1 comment:

  1. its article was very informatic nice post
    https://www.blizinhotels.com/hotel-one-naran

    ReplyDelete