پرانے ڈیزائن کے نوٹ رکھنے والے حضرات 30 نومبر تک تبادلہ کرالیں
کراچی (اے این این) پرانے ڈیزائن رکھنے والے حضرات 30 نومبر 2016ءتک نوٹوں کا تبادلہ کرا لیں۔ یکم دسمبر سے تمام پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی۔ وفاقی حکومت ی جانب سے 4 جون کو جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہوجائے گی اس لئے 10، 50 ، 100 اور 1000 والے نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانچ روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن والے پانچ سو روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم کی جاچکی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بینکوں سے پرانے ڈیزائن والے نوٹوں کا تبادلے کا آخری دن 30 نومبر 2016ءہے۔
No comments:
Post a Comment