Friday, July 15, 2016

شیخ رشید بھی میدان میں آگئے،وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دی

شیخ رشید بھی میدان میں آگئے،وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر دی






اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ نے بھی وزیرا عظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ۔

چینل 24کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پانا ما لیکس معاملے پر وزیرا عظم نواز شریف کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم نے اپنے اثاثے چھپائے ہیں اور اپنی چودہ آف شور کمپنیوں کو الیکشن کمیشن سے چھپائے رکھا۔ ممبر اسمبلی کو ہر سال اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں۔
پاکستان میں ایک اور سیاسی جماعت کا اضافہ ہو گیا ، خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیرا عظم نواز شریف کو نااہل کرانے کیلے الیکشن کمیشن جانے کا فیصلہ کیا ہے اور آج وہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں ریفرنس بھی پیش کریں گے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی نااہلی کیلئے صرف پانا ما لیکس کے نقطے کو بنیاد بنایا ہے اور ماضی کے کسی واقعے کو بنیاد نہیں بنا رہے جبکہ حکومت کے خلاف تحریک کیلئے وہ لاہور میں مذہبی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے اور قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔


No comments:

Post a Comment