بغاوت کی کوشش کے بعد ترک حکومت نے انکریلک ایئربیس کو بند کر دیا
استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں بغاوت کی کوشش کے بعد ترک حکومت نے انکریلک ایئربیس کو بند کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے کہاہے کہ ترک حکومت کی جانب سے انکریلک کی پہلے بجلی کاٹی گئی جس کے بعد ایئربیس کو بند کر دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ انکریلک ایئربیس امریکہ داعش پر حملوں کیلئے استعمال کرتا تھا جبکہ گزشتہ روز امریکی صدر باراک اوبامہ نے ترکی میں بغاوت کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش کیخلاف حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
گزشتہ رات ترک فوج کے باغی گروہ کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جسے عوام نے صدر کی اپیل کے بعد سڑکوں پر نکل کرناکام بنا دیا ۔
No comments:
Post a Comment