مودی کا امریکی صدر کو خط، پاکستان کا ایٹمی پروگرام منجمد کرانے کی کوشش
کویت سٹی(ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور دہشت گردی کی انتہا کردی ہے اوراب مودی نے امریکی صدر اوباما کو ایک خفیہ خط بھیجا ہے جس میں پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر مکمل طورپر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق اس خفیہ مراسلہ میں مودی نے الزام عائد کرتے ہوئے امریکی صدر کو باور کرایا کہ کشمیر میں ہونے والی حالیہ احتجاجی تحریک میں پاکستان کی آرمی ملوث ہے اور وہ کشمیری نوجوانوں کا استعمال کرکے پاکستان بھارت سے کشمیر کو چھیننا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب محمد اکبر نے بھی عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیاہے وہ پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کریں اورپاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دے کر اس پر اقتصادی پابندیاں عائدکی جائیں کیونکہ پاکستان کشمیر میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے اورکشمیر میں حالیہ تحریک کو ہوا دے رہاہے.
دوسری جانب بھارت نے خلیجی ممالک میں اپنے سفیروں سے کہاہے کہ وہ جہاں تعینات ہیں وہاں کی حکومتو ں کو حالیہ کشمیر میں اٹھنے والے تحریک کے پیچھے پاکستان کے بارے بتایا جائے پاکستان آزادی کی آڑ میں کشمیر میں دہشت گردی کروا رہاہے۔
No comments:
Post a Comment