پاکستان محفوظ ملک ہے ،مساجد اور مارکیٹس دیکھنے کی خواہش ہے، پاکستانی مہمان نواز قوم ہے :مے، بوہوا
لاہور(خصوصی رپورٹ) روزنامہ پاکستان کی ٹیم میں شامل ہونیوالی چینی شہری مے اور بوہوا نے کہاہے کہ آنے سے پہلے سنا تھاکہ پاکستان خطرناک ملک ہے لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں اور پاکستان محفوظ ملک ہے ، آباﺅاجداد کہتے تھے کہ پاکستان اور چین بھائی بھائی ہیں لیکن نوجوان نسل سوچتی ہے کہ کچھ پیار کارشتہ ہے ، دونوں ممالک کا موسم بھی ملتاجلتاہے ، پاکستانی خیال رکھنے والے اور مہمان نواز ہیں ، یہاں کی مساجد ، مارکیٹس اور آرکیٹیکچر دیکھنے کی خواہش ہے ۔
روزنامہ پاکستان کے قارئین سے فیس بک پر لائیوگفتگوکرتے ہوئے ’بوہوا‘ کا کہناتھاکہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے اور مہمان نوازہیں ، ہمیں پاکستانی لوگوں سے محبت ہے ۔ یہاں آنے سے پہلے سنا تھااور تمام لوگ کہہ رہے تھے کہ بہت خطرناک ملک ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ، محفوظ ملک ہے ، آرام سے کہیں بھی گھوم سکتے ہیں ۔
مے نے بتایاکہ اُنہوں نے جیسا سوچاتھا، پاکستان میں ویساموسم نہیں کیونکہ پتہ چلاتھاکہ پاکستان میں موسم بہت سخت ہوتاہے لیکن یہاں کی صورتحال چین سے زیادہ مختلف نہیں، چین میں بھی درجہ حرارت 44تک ہوتاہے ، پاکستانی عوام ویسے ہی ہیں جیسی توقع تھی ، سناتھاکہ لوگ مہمان نوازہیں اور ویسے ہی ہیں۔
پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں ’بوہوا‘ نے بتایاکہ بزرگ سوچتے ہیں کہ چین اور پاکستان صرف دوست نہیں بلکہ بھائی بھائی ہیں ، ہرمشکل وقت یا قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اکٹھے نمٹتے ہیں ، نوجوان نسل سوچتی ہے کہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان پیار کا رشتہ ہے ، پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جانناچاہتے ہیں ۔مے نے بتایاکہ ان کے پاکستان آنے سے قبل دادا جی کو پتہ چلاکہ وہ پاکستان جارہیں تو اُنہوں نے کہاکہ یہ خطرناک ہوسکتاہے ، دوستوں نے کہاکہ دوست ملک ہے اور عوام بھی دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں بوہوا نے بتایاکہ بڑی مساجد مارکیٹ اور آرکیٹیکچر دیکھناچاہیں ہیں جبکہ مے نے پرانالاہوردوبارہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ۔ پاکستانی عوام کے نام پیغام میں اُنہوں نے روزمرہ زندگی میں خیال رکھنے اور تعاون کرنے پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یقین ہے کہ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، بہت دلچسپ وقت گزررہاہے ، ہم پاکستانی عوام سے محبت کرتے ہیں اور یہاں رہنا اچھا لگاتاہم چین میں موجود اپنے دوستوں کی کمی محسوس ہوگی
No comments:
Post a Comment