باغی فوجیوں کے حملوں میں 17پولیس اہلکاروں سمیت 60افراد جاں بحق ، فوج کا مکمل طور پر بغاوت کی کوشش سے کوئی تعلق نہیں :ترک وزارت خارجہ
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کے پراسکیوٹر آفس نے کہاہے کہ باغی فوجیوں کے حملوں میں 17پولیس اہلکاروں سمیت60افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ترک فوجی باغی ٹولے کی جانب سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ترک صدر کے بیان نے عوام میں جذبہ بھر دیا اور جو عوام پہلے خوفزدہ تھے ،انہوں نے باغیوں کے ٹولے کیخلاف میدان میں اترتے ہوئے بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی ۔باغیوں کی جانب سے ترک فوج کے ہائی جیک کیے گئے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں سے شہریوں پر گولیاں اور بم برسائے گئے جس کے باعث سرکاری سطح پر 60افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ذرائع کاکہناہے کہ باغی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ممکن ہے ۔دوسری جانب ترک وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا تختہ النٹے کی کوشش فوج کے اندر موجود ایک گروہ نے کی تھی ، فوج کا مکمل طور پر بغاوت کی کوشش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک عوام نے اس کوشش کو اتحاد اور یکجہتی سے ناکام بنا دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment