Wednesday, July 20, 2016

British arrived in England to teach Saqlain Shah fell address

 انگریزوں کو یاسر شاہ سے نمٹنے کے گر سکھانے کیلئے ثقلین مشتاق انگلینڈ پہنچ گئے 




مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) لارڈزٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی شکست میں اہم کردار ادا کرنے والے یاسر شاہ سے کیسے نمٹنا ہے ؟ انگریزوں کو تباہ کن بولنگ سے بچنے کے گر سکھانے کیلئے ثقلین مشتاق لندن پہنچ گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے انگلش بورڈ نے ثقلین مشتاق سے مختصر معاہدہ کیا تھا۔ لارڈز ٹیسٹ میں بڑے مارجن سے شکست کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے کمک کیلئے سابق پاکستانی سپنر ثقلین مشتاق کو طلب کرلیا ہے۔ ثقلین مشتاق انگلش بلے بازوں کو یاسر شاہ سے بچنے کے طریقے بتائیں گے اور دوسرے ٹیسٹ سے پہلے انگلش سپنرز کو بال گھمانے کے طریقے بھی سکھائیں گے۔
واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

No comments:

Post a Comment