کشمیر دنیا کے ضمیر کا امتحان،انشااللہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے:شہباز شریف
لاہور(نیوز ڈیسک)اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہنا ہے کہ کشمیر دنیا کے ضمیر کا امتحان ہے۔انصاف تاخیر کا شکار ہو چکا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارتی مطالم بلا روک ٹوک جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا قانونی قبضہ اور مظالم کشمیریوں کے دلوں کو آزادی کی خواہش سے موڑ نہیں سکتے۔اگرچہ بھارت نے معصوم کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کر دی ہے تاہم کشمیری سرجھکانے کے بجائے سنہری تاریخ رقم کررہے ہیںاور تاریخ انہی کی نام ہے۔
شہبازشریف کامزید کہنا تھا کہ میں ان ماﺅں کو سلا م پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں اور بیٹیوں کو گولیاں جھکا نہ سکیں۔حق خودارادیت ان کا حق ہے اورانشا اللہ وہ لے کے رہیں گے۔
ٹویٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلاجوازطاقت کا بے جا استعمال ان روحوں کو نہیں جھکا سکتیں جو صرف آزادی کا دن دیکھنے کیلئے ہی زندہ ہیں۔انہوںنے سوال اٹھایا کہ آخر کب تک کشمیریوں کی آزادی سے انکار کیا جائے گا؟آزادی ہر انسان کا پیدائشی حق ۔کسی کا یہ حق صلب نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے سوئی ہوئی’ مہذب‘ دنیا کومخاطب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے حقوق کیلئے جاگنا ہوگا۔پلیز جاگو۔ ۔
No comments:
Post a Comment