Monday, July 18, 2016

He has a fever due to infection in the leg, treatment continued, pending the arrival Islamabad

 وزیراعظم کو ٹانگ میں انفیکشن کے باعث بخار ہو گیا، علاج جاری، اسلام آباد آمد ملتوی 




اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی ٹانگ کے زخم میں انفکیشن کے ہو گیا جس کے باعث وہ بخار میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی اسلام آباد آمد ملتوی کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ایک ٹانگ میں زخم میں انفکیشن ہو گئی جس کے باعث انہیں بخار بھی ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کر دیا ہے اور بخار کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کل اسلام آباد آنا تھا جہاں کئی اجلاسوں کی صدارت بھی کرنی تھی تاہم انفکیشن اور بخار کے باعث ان کی آمد ملتوی کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ صحت یاب ہوتے ہی اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کے سلسلے میں لندن میں بھی اپوائنٹمنٹس ہیں اور وہ جلد ہی دوبارہ لندن بھی روانہ ہو سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment