ترک وزیر خارجہ کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم اورپاکستان کے عوام کا شکریہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے پر پاکستان عوام اور وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ک معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کیا اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور ترک حکومت اور جمہوری اداروں کے ساتھ اظہاری یکجہتی کرتے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ نے جمہوریت کی حمایت کرنے اور مشکل وقت میں ساتھ دینے پر وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
No comments:
Post a Comment