فہرست پیش ، ملک بھر میں پاکستان کی مسلح افواج کے زیراہتمام 50 تجارتی ادارے کام کررہے ہیں: وزارت دفاع
قریب تجارتی ادارے کام کررہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان کی مسلح افواج کے مختلف ونگز کی جانب سے چلائے جانے والے تجارتی اداروں کی تفصیلات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے تحریری جواب کے ذریعے ایوان کو بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 50 کے قریب پروجیکٹس، یونٹس اور ہاﺅسنگ کالونیاں کام کررہی ہیں جن کا انتظامی کنٹرول فوجی فاﺅنڈیشن، شاہین فاﺅنڈیشن، بحریہ فاﺅنڈیشن، آرمی ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹیز کے پاس ہے۔
سینیٹ میں پیش کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، پشاور اور کوئٹہ میں 8 ڈی ایچ اے قائم کیے گئے جن کا قیام زیادہ تر آرڈیننس کے ذریعے عمل میں آیا۔اس کے علاوہ ملک بھر میں آرمی ویلفیئر ٹرسٹ (اے ڈبلیو ٹی) کے تحت 16 ، فوجی فاﺅنڈیشن کے تحت 15 اور شاہین فاﺅنڈیشن کے تحت 11 پروجیکٹس یا یونٹس کام کررہے ہیں۔
ایوان بالا کو بتایا گیا کہ پاکستان میں بحریہ فاﺅنڈیشن کے زیر انتظام کوئی رہائشی کالونی موجود نہیں تاہم ایک آف شور ایل این جی پروجیکٹ زیر غور ہے۔
آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے چلائے جانے والے پروجیکٹس/ یونٹس درج ذیل ہیں:
1۔ پاک پتن اور اوکاڑہ میں دو اسٹڈ فارمز
2۔آرمی ویلفیئر شوگر ملز، بدین
3۔عسکری پروجیکٹ (جوتے اور اونی کپڑے) لاہور
4۔آرمی ویلفیئر میس اور بلیو لگون ریسٹورینٹ، راولپنڈی
5۔لاہور، بڈابیر اور سنگ جانی میں تین چھوٹی ہاﺅسنگ اسکیمز کے حوالے سے ریئل سٹیٹ
6۔ عسکری جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ راولپنڈٰی
7۔عسکری ایوی ایشن سروسز، راولپنڈی
8۔عکسری گارڈز، پرائیوٹ لمیٹڈ جس کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے
9۔عسکری فیولز(سی این جی) جس کا ہیڈ آفس راولپنڈی میں ہے
10۔عسکری سیڈز، اوکاڑہ
11۔عسکری انٹرپرائزز، راولپنڈی
12۔فوجی فاﺅنڈیشن سے حاصل کردہ فوجی سکیورٹی سروسز جس کا ہیڈ آفس راولپنڈی میں ہے
13۔ عسکری اپیریل، لاہور
14۔عسکری لگون، فیصل آباد
15۔ایم اے ایل پاکستان لمیٹڈ کراچی
فوجی فاﺅنڈیشن کی تحت چلائے جانے والے پروجیکٹس/ یونٹس
1۔فوجی سیریئلز
2۔فاﺅنڈیشن گیس
3۔فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ
4۔فوجی سمینٹ کمپنی لمیٹڈ
5۔فوجی آئل ٹرمینل اینڈ ڈسٹلیری کمپنی لمیٹڈ
6۔فوجی کبیر والا پاور کمپنی لمیٹڈ
7۔فاﺅنڈیشن پاور کمپنی کمپنی (ڈہرکی) لمیٹڈ
8۔عسکری سیمینٹ لمیٹڈ
9۔عسکری بینک لمیٹڈ
10۔فاﺅنڈیشن ونڈ انرجی (I&II) لمیٹڈ
11۔نون پاکستان لمیٹڈ لاہور
12۔فوجی میٹ (گوشت) لمیٹڈ
13۔فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ
14۔فوجی اکبر پارشیا میرین ٹرمینل لمیٹڈ جس کا ہیڈ آفس کراچی میں ہے
فوجی فاﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستان ماروک فوسفور ایس اے کے کے نام سے 2008 میں مراکش میں بھی ایک کمپنی قائم کی گئی تھی۔
اسی طرح شاہین فاﺅنڈیشن جو کہ پاکستان ایئرفورس کا ٹرسٹ ہے اس کے تحت چلائے جانے والے پروجیکٹس، یونٹس اور رہائشی کالونیوں کی تفصیلات درج ذیل ہے:
1۔شاہین ایئرپورٹ سروسز
2۔شاہین ایرو ٹریڈرز
3۔شاہین Knitwear
4۔شاہین کمپلیکس کراچی
5۔شاہین کمپلیکس لاہور
6۔شاہین میڈیکل سروسز
7۔ہاک ایڈورٹائزنگ
8۔فضائیہ ویلفیئر ایجوکیشن اسکول سسٹم
9۔ایس اے پی ایس ایوی ایشن کالج
10۔ایئر ایگل ایوی ایشن اکیڈمی
11۔شاہین ویلفیئر ہاﺅسنگ اسکیم پشاور۔
سینیٹ کو بتایا گیا کہ شاہین فاﺅنڈیشن کا قیام چیریٹیبل اینڈاﺅمنٹ ایکٹ 1890 کے تحت 1977 میں عمل میں آیا جس کا مقصد پاکستان فضائیہ کے حاضر اور ریٹائرڈ اہلکاروں، سویلینز اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا تھا اور اس مقصد کو پورا کرنے کیلئے صنعتی اور تجارتی کمپنیوں کے ذریعے فنڈز جمع کرنا تھا۔
No comments:
Post a Comment