Wednesday, July 20, 2016

Will raise awareness phlyauam then sit Khan

 پہلےعوام میں شعور پیدا کریں گے پھر دھرنا ہوگا‎:عمران خان 




اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاناما لیکس پر 25جولائی کو نیب کے دفتر کے سامنے احتجاج اور 7اگست سے ملک گیر تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب نے پاناما کے معاملے پر ایکشن کیوں نہیں لیا ،نیب بتائے اس نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف انکوائری کیوں نہیں کی ،مارشل لاءسے متعلق بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ،اگر مارشل لاءلگا تو سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہو گا،پہلے عوام میں شعو ر پیدا کریں گے پھر دھرنا ہو گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ مارشل لاءسے متعلق بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ،ترکی میں مارشل لا ءلگا تو عوام سڑکوں پر آ گئی لیکن جب گزشتہ ادوار میں مارشل لاءلگا تو مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ اگر مارشل لا ءلگا تو سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہو گا کیونکہ پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔عمران خان کا کہناتھا کہ کیامیں نے 20سال مارشل لاءکیلئے جدوجہد کی ؟پاکستان میں کسی لیڈرنے20سال تک جدوجہدنہیں کی،20سال مارشل لاءکیخلاف جدوجہد کی ۔عمران خان کا کہناتھا کہ 25جولائی کو نیب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا کہ نیب نے پاناما پر ایکشن کیوں نہیں لیا اور وزیراعظم کی انکوائری کیوں نہیں کی ۔ان کا کہناتھا کہ کئی معاملا ت میں اپوزیشن کے ساتھ مفتق ہیں ،حکومت ہمارے ٹی او آر ز پر کمیٹی بنا دے ہم تحریک ختم کردیں گے ،اگر وزیراعظم نوازشریف کا احتساب نہیں ہو گا تو پھر کسی کا بھی احتساب نہیں ہو گا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ پہلے عوام میں شعورپیداکریں گے،بعدمیں دھرنابھی ہوگا،ملک میں جمہوریت تب آئے گی جب لیڈرعوام کوجوابدہ ہوگا،ملک گیرتحریک کیلئے فنڈزجمع کرنے شروع کردیے ہیں،تحریک انصاف کے30لاکھ ممبران ہیں،ہرممبرسے سوروپے لیں گے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کی لیگل کمیٹی میں نعیم بخاری کو خوش آمدید کہتے ہیں ،چیرمین اورچیرمین کے نامزدکردہ لوگوں کے فیصلوں کوچیلنج نہیں کرنے دوں گا،،کسی کوپارٹی سے اختلاف ہے توپارٹی چھوڑدے یاچیرمین کاالیکشن لڑلے،کسی اورپارٹی میں اتنی آزادی نہیں کہ جتنی تحریک انصاف میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کی بنیاد صداقت اور امانت پر رکھی جاتی ہے،ترکی میں فوج آئی عوام سڑکوں پر نکل آئے،جدوجہد اور محنت کے بغیر کوئی شخص لیڈر نہیں بن سکتا، نوازشریف3مرتبہ وزیراعظم بننے کے باوجود لیڈرنہیں بن سکے۔

No comments:

Post a Comment