افغان صدر کا وزیراعظم کو فون، اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی کی ہلاکت کی خبر دی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے اے پی ایس حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر خراسانی کی ہلاکت کی خبر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کیا اور بتایا کہ اے پی ایس حملے کا ماسٹر عمر خراسانی اتحادی افواج کے فضائی حملے میں مارا گیا ہے اور اس حملے میں اس کے 4 ساتھی بھی مارے گئے اور اس طرح اے پی ایس حملے کے ذمہ دار اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاتمے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی سرزمین سے آخری دہشت گرد کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں اور ملک سے ہر دہشت گرد کے خاتمے تک مہم کی خود قیادت کروں گا۔
No comments:
Post a Comment