Friday, July 15, 2016

"Kdakylyy going to let" the banner of the army in Gujranwala


 ”خداکیلئے جانے کی بات جانے دو“ گوجرانوالہ میں پھر آرمی چیف کے بینر 




گوجرانوالہ (ویب ڈیسک )شہر بھر میں ایک بار پھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے ”خداکیلئے جانے کی بات جانے دو“ کے 20بینر مختلف چوراہوں، بازاروں اور جی ٹی روڈ پر لگائے گئے ہیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سے گوجرانوالہ شہر کے مختلف چوکوں ،چوراہوں،بازاروں ،جی ٹی روڈ اورجنرل بس سٹینڈ کے قریب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نہ جانے والے بینرز لگائے گئے ہیں۔بینرز پر واضح لکھا ہوا ہے کہ جنرل راحیل قوم کے مسیحا ہیں قوم کو آپ کی ضرورت ہے خدا کے واسطے جانے کی بات جانے دو۔یہ بینرز ماربل ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔صدر ماربل ایسوسی ایشن میاں گلزار کا کہنا ہے جو شخص ملک کی عزت اور غیرت کا خیال رکھے ملک کی سلامتی کے لیے اسے رہنا چاہیے۔
پاکستان کو بڑے عرصہ کے بعد راحیل شریف کی شکل میں ایک ایسا انسان ملا ہے جو صرف ملک و قوم کی خدمت کا ہی سوچتا ہے۔ راحیل شریف نے امریکی سفیر کو بلا کر ڈرون حملہ کی مذمت کی تھی۔ راحیل شریف کا ملک و قوم کی سلامتی کے لیے ٹھہرنا ضروری ہے۔ہم جنرل راحیل شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جانے کی بات جانے دیں۔

No comments:

Post a Comment