میری سچی اور بہادر بیٹی کو قتل کردیا گیا:والد قندیل بلوچ
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر متنازعہ تصاویر اور ویڈیوز سے شہرت پانے والی قندیل بلوچ کے والد نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں اپنی بیٹی قندیل بلوچ کے قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اپنے گھر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عظیم کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے انتہائی تکلیف دہ کام کیاہے۔جب ان سے پوچھاگیا کہ قندیل کو کیسے قتل کیا گیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ شاید وسیم نے اسکو گلا دبا کر قتل کیا ہے۔انہوں نے کہا ”میری بیٹی سچی اور بہادر تھی،میری بہادر بیٹی کو بیٹے نے قتل کردیا۔میرے لئے آج سے وسیم مر گیا میں سمجھوں گا میرے 6نہیں 5بیٹے ہیں“۔
صحافیوں کی جانب سے سوالات کئے جانے لگے لیکن وہ رک نہ سکے اور واپس چلے گئے۔
خیال رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سے شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ کو ان کے بھائی وسیم نے گھر میں غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔
No comments:
Post a Comment