Thursday, July 21, 2016

Despite the ban President sajzady issued 3 licenses for prohibited bore

 پابندی کے باوجود صدر کے صاجزادے کو ممنوعہ بور کے 3 اسلحہ لائسنس جاری 




اسلام آباد (آن لائن) وزارت داخلہ نے صدر پاکستان ممنون حسین کے صاجزادے سلمان حسین کو پابندی کےباوجود ممنوعہ بور کے 3 اسلحہ لائسنس جاری کئے ہیں۔
سینیٹ کو فراہم کیے جانے والے تحریری سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں وزارت داخلہ نے پابندی کے دوران ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے4,4 لائسنس جاری کئے ہیں، جس میں صدر پاکستان ممنون حسین کے بیٹے سلمان حسین کو ممنوعہ بور کے 3 لائسنس، 16 جون 2015 کو وزیراعظم نواز شریف کو ایک لائسنس غیر ممنوعہ بور کا، 2 جون 2015 جسٹس سرمد جلال عثمانی کو غیر ممنوعہ بور کا ایک لائسنس جبکہ محمد ثاقب جیلانی کو غیر ممنوعہ بور کا ایک لائسنس جاری کیا گیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment