Wednesday, July 13, 2016

اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا دوغلی پالیسی پر چل رہی ہے ،صرف پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے :ترجمان حریت رہنما عبدالحمید لون

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہاہے کہ آر می چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے مطمئن ہیں ،صرف پاکستان ہی ہے جو ہمارے ساتھ کھڑا ہے ،اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا دوغلی پالیسی پر چل رہی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ عبدالحمید لون کا کہناتھا کہ ہم پر امید ہیں کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو آگے لے کر چلے گا ،اقوام متحدہ سمیت پوری دنیادوغلی پالیسی پرچل رہی ہے، اقوام متحدہ کوکشمیرپرہونےوالے مظالم کیوں نظرنہیں آرہے؟انہوں نے کہا کہ خطے کے امن کیلئے عالمی برادری مسئلہ کشمیرحل کرائے، مودی سرکارہوش کے ناخن لے،
دوسری جانب حریت رہنما شبیر شاہ کا کہناتھا کہ اس وقت کشمیرکےحالات بہت خراب ہیں،36کشمیری شہیداور2ہزار سے زائدزخمی ہیں،بھارت کشمیریوں پرمظالم ڈھا رہا ہے پاکستانی قوم نے ہمیشہ کشمیرکاساتھ دیاہے،وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے مسئلہ کشمیردنیاکے سامنے لائیں۔انہوں نے قوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مبصرین کو مقبوضہ کشمیربھیجے اور عالمی برادری بھارت کی بربریت کانوٹس لے، کشمیر میں ہونےوالے ظلم وستم کی دنیامیں کہیں مثال نہیں۔

No comments:

Post a Comment