Wednesday, July 20, 2016

Department of Wildlife bid to kbutrsmgl to Kuwait from Lahore, arrested

 محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور سے کویت کیلئے کبوترسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزم گرفتار 




لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ وائلڈ لائف نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےنایاب نسل کے کبوتروں کو کویت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
چینل 24 کے مطابق دو ملزمان لاہور سے چالیس کبوتر لیکر کویت جانا چاہتے تھے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزمان نے غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے کویت جانا تھا تاہم انکے قبضے سے کبوتر برآمد ہونے کے بعد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں خرم بٹ اور شریف ناصر شامل ہیں جو گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے بتایا ہے کہ کویت میں کبوتروں کی اڑا کر شرطیں لگائی جاتی ہیں جس وجہ سے وہ اچھی نسل کے کبوتر سمگل کر رہے تھے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ وہ کویت کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک میں کبوتر سمگل کر تے ہیں اور پچھلے کافی عرصے سے اس کاروبا ر سے وابستہ ہیں ۔

No comments:

Post a Comment