قندیل بلوچ کے قتل کی پر زور مذمت، جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس پر انہیں معاف کر چکا ہوں: مفتی عبدالقوی
لاہور (روزنامہ پاکستان) عالم دین مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ وہ قندیل بلوچ کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور کچھ دن قبل قندیل بلوچ نے جو کچھ بھی ان کے ساتھ کیا وہ اس پر انہیں دل سے معاف کر چکے ہیں۔ قندیل بلوچ کے انجام سے دوسروں کو سبق سیکھنا چاہئے اور کسی بھی عالم دین کے بارے میں ایسی گفتگو یا ایسی حرکات سے گریز کرنا چاہئے۔
مفتی عبدالقوی نے روزنامہ پاکستان کی جانب سے رابطہ کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قندیل قرآن میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک شخص کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اس لئے اس قتل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں صبرو جمیل عطاءفرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کا خاندانی معاملہ ہے اور جس وجہ سے بھی انہوں نے یہ کیا ہے یہ معاملہ اللہ کے سپرد ہو چکا ہے۔ جو کچھ انہوں نے میرے ساتھ کیا اس کے بعد انہوں نے ایک نہیں بلکہ پانچ پیغام بھیجے جس میں انہوں نے معافی کا مطالبہ کیا تھا اور میں نے مسجد کے زیر سایہ کھڑے ہو کر انہیں معاف کرتے ہوئے یہ معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے جو ان کا آخری ٹیلی فون آیا وہ معافی سے ایک دن پہلے آیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ میں جو کچھ کر رہی ہوں میں اپنے حوالے سے کر رہی ہوں، آپ نے بالکل ناراض نہیں ہونا تاہم ان کی جانب سے معافی کے پیغامات ملنے کے بعد کسی قسم کا کوئی بھی رابطہ نہیں رہا۔
No comments:
Post a Comment