ترکی میں امن اور جمہوری عمل برقرار رہنا چاہیے :امریکہ
واشنگٹن(ویب ڈیسک)ترکی میں فوجی بغاوت پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا توقع ہے کہ ترکی میں امن قائم رہے گا۔ جان کیری نے کہا ترکی میں جمہوری عمل برقرار رہنا چاہیے۔خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ترکی میں امن اور استحکام کی امید کا اظہار کیا۔
دوسری طرف وائٹ ہاﺅس کے مطابق ترکی کی صورتحال سے صدر اوباما کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جا تا رہا۔ ایک امریکی عہدیدار نے کہا ابھی معلوم نہیں کہ ترکی میں کون حکمران ہے اصل صورتحال ایک آدھ روز میں واضح ہو گی۔یورپی یونین نے کہا ترکی میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment