Thursday, July 21, 2016

To be traitors to the cemetery, passing the curse: Mayor of Istanbul

 غداروں کیلئے الگ قبرستان بنایا جائے گا،گزرنے والے لعنت بھیجیں گے:میئر استنبول 




استنبول(نیوزڈیسک)استنبول کے میئر قدیر توپباس کا کہنا ہے کہ ملک میں بغاوت کرنے والوں کیلئے قبرستانوں میں بھی کوئی جگہ نہیں ہے۔ان کی میتوں کو قبول نہیں کیا جائے گا اور ناکام بغاوت کرنے والے تمام فوجیوں اور اس بغاوت کے سہولت کاروں کو عام لوگوں کے ساتھ نہیں دفنایا جائے گابلکہ ان کیلئے ایک الگ قبرستان بنایا جائے گا جس کا نام”غداروں کا قبرستان“ہو گا۔
تقسیم سکوائر پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایک جگہ مختص کرنے کا حکم دےد یا ہے جسے غداروں کا قبرستان کہا گیا ہے۔نہ صرف قبرستان کے قریب سے گزرنے والے اس میں دفن افراد پر لعنت بھیجتے ہوئے گزریں گے بلکہ قبرستان آنے والے بھی انہیں ملامت کریں گے جس کی وجہ سے انہوں قبروں میں بھی چین و سکون نصیب نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ بلیک سی کے علاقہ اورڈو کے میئر نے بھی عمومی قبرستانوں میں تدفین کی اجاز ت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا اورڈو نے باغیوں کی تدفین کی اجازت نہیں دی جس پر ایک خاندان نے اپنے فرد (باغی)کو گھر کے صحن میں ہی دفن کیا۔انہوں نے کہا میں میئر اورڈو کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔توپباس نے مزید کہا کہ ان کی بے نام قبریں ان کیلئے مناسب نہیں ،انہوں نے کہا باغی جہنم سے بھی نہیں بچیں گے،میرا یقین ہے کہ وہ جہنم سے نہیں بچ سکیں گے جبکہ ہم ان کو دنیا میں ناقابل برداشت بنا دیں گے۔
انہوں نے فتح اللہ گولین کی تنظیم کے خلاف سخت کارروائی کابھی عندیادیا۔

خیال رہے کہ ترکی میں 15جولائی کورک فوج کے دھڑے نے حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے استنبول کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ تک صدر کو بھی قتل یا گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ۔فوجی دھڑے کی بغاوت کو عوام اور پولیس نے ناکام بنا دیا تا ج کے بعد سے ترک حکومت نے باغیوں کو نشان عبرت بنانے کااعلان کررکھا ہے۔

No comments:

Post a Comment