Saturday, July 16, 2016

Qandeel Baloch murder, IGP takes notice, submit a report to the relevant authorities

 قندیل بلوچ کا قتل، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا، متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب 





لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آئی جی مشتاق پنجاب سکھیرا نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ملتان میں قتل کئے جانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو اس کے بھائی وسیم نے مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ آر پی او ملتان نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں گلا دبا کر قتل کیا گیا تاہم ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

No comments:

Post a Comment