Saturday, July 16, 2016

Baloch killing was the field, protests in Lahore and Karachi


 قندیل بلوچ قتل کیخلاف لڑکیوں کی تنظیم بھی میدان میں آ گئی ، لاہور اور کراچی میں احتجاج کا اعلان 




لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیخلاف لڑکیوں کی ایک تنظیم بھی میدان میں آ گئی ہے اور کراچی اور لاہور میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پر موجود ''گرلز ایٹ ڈھاباز'' نامی  ایک گروپ نے قندیل بلوچ کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج  کراچی اور لاہور میں احتجا جی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔
فیس بک گروپ نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ قندیل بلوچ کو تشدد کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا ، قندیل بلو چ کا قتل انسانیت کی تذلیل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ اس طرح کے واقعات کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئیے۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئیے اورملزمان کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے ۔ گروپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کیخلاف  فریرے ہال کراچی اور لبرٹی چوک لاہور میں احتجاج کیا جائے گا ۔

1 comment: