نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، یاسر شاہ شاندار کارکردگی کیساتھ دنیا کے نمبر ون باﺅلر بن گئے، مصباح کو بھی ایک درجہ ترقی مل گئی
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)لارڈز ٹیسٹ میں انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑانے کے بعد لیگ سپنر یاسر شاہ دنیا کے نمبر ون باﺅلر بن گئے ہیں جبکہ سنچری کی بدولت پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی ایک درجہ ترقی کے ساتھ نویں نمبر آ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت 3 درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر بھارت کے ایشوین کا ہے اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، چوتھے نمبر پر انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ جبکہ پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین موجود ہیں۔ چھٹے نمبر پر بھارت کے رویندرا جدیجہ، ساتویں نمبر پر ٹرینٹ بولٹ، آٹھویں نمبر پر جوش ہیزلووڈ، نویں نمبر پر مورنی مورکل اور دسویں نمبر پر فلینڈر ہیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے نمبرپر، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دوسرے، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے، انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پانچویں اور آسٹریلیا کے ایڈم ووگز چھٹے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے بلے باز یونس خان 2 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں نمبر پر ہیں۔ کپتان مصباح الحق کی سنچری سے ان کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز دسویں نمبر پر ہیں۔
لارزڈز ٹیسٹ میں فتح پاکستان کرکٹ ٹیم کی مجموعی رینکنگ پر اثر نہ ڈال سکی اور وہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا، بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر براجمان ہے۔
No comments:
Post a Comment