ترکی بغاوت ، وزیراعظم یلدرم نے امیت درنداد کو قائم مقام آرمی چیف مقر رکردیا
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزیراعظم علی یلدرم نے امیت درندادکو قائم مقام آرمی چیف مقرر کردیا۔چیف آف جنرل سٹاف کا کوئی ’اتہ پتہ‘ نہ ہونے کے باعث امیت درنداد جو کہ چیف آف جنرل سٹاف کے نائب بھی ہیں کو قائم مقام آرمی چیف مقرر کیا گیاہے۔ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیت کو فوجی بغاوت کے بعد قائم مقام مقرر کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب فوج کے ایک دھڑ ے نے ترکی حکومت کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس دوران سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں یرغمال بنا لیا گیا تھا جبکہ ایسی اطلاعات بھی ملی ہیں کہ آرمی چیف بغاوت کی اس کارروائی میں مارے جا چکے ہیں۔
No comments:
Post a Comment