سجل علی کو بھی بھارت سے پیش آگئی، فلم کی آفرقبول کرلی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے کئی خواتین اور مرداداکار پہلے ہی بھارت میں کام کررہے ہیں لیکن اب ایک اور پاکستانی اداکارہ کو بھارت سے پیشکش آگئی جو اُنہوں نے قبول بھی کرلی ۔ سجل علی نے بتایاکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے کچھ معروف فلم میکراداروں نے بھی مجھ سے رابطہ کیا ہے لیکن زیادہ ترپروجیکٹس بولڈ تھے جس کی وجہ سے ان آفرزکوقبول نہیں کیا مگربالی ووڈ کی ایک فلم جوکہانی اورمیرے کردارکے حوالے سے بہت مضبوط اورمنفرد ہے کو سائن کرلیا ہے اور یہ فلم میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ہوگی۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ پرائیویٹ پروڈکشنز کی جانب سے اہم کرداروں کی آفرزبھی ہونے لگی۔ صرف تین برس کے عرصہ میں، میں نے وہ کردار ادا کیے ہیں جن کولوگ برسوں یادرکھیں گے، سلور اسکرین پربھی اپنے چاہنے والوں کی توقعات پرپورااتروں گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی ایک فلم سائن کی تھی جس کی نمائش عیدالاضحی پرممکن ہے، اس فلم میں بھی میں ایک الگ انداز کے ساتھ دکھائی دونگی۔ میں چاہتی ہوں کہ اپنے فنی سفرکے دوران ایسے کرداراداکرتی رہوں ، جولوگوں کے دلوں کو چھوجائیں، اب تک جہاں ڈراموں میں بہت سے مثبت کردارنبھائے ہیں، وہیں منفی کردارنبھانے پرجو رسپانس سامنے آیا اس پربے حد خوشی ہوئی۔
روزنامہ ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے سجل علی نے کہاکہ وہ سمجھتی ہیں کہ آج انڈسٹری میں جس مقام پر ہیں ، یہ سب کچھ فیملی کی سپورٹ کا نتیجہ ہے ، اگر فیملی کی طرف سے سپورٹ نہ ملتی تویقیناً اس طرح سے کبھی کام نہ کرپاتی۔
No comments:
Post a Comment