یمن کے شہرالمکلا میں یکے بعد دیگرے دوخودکش حملے ، 9پولیس اہلکار مارے گئے
صنعاء(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے المکلا شہر کے مغربی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی دوچیک پوسٹوں پر یکے بعد دیگر دو خودکش حملوں میں کم ازکم 9پولیس اہلکارشہید ہوگئے جبکہ کئی زخمی ہیں ۔
العربیہ نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک دھماکہ المکلا کے مغربی داخلی دروازے پر بروم کے علاقے میں لگائے گئے فوجی ناکے پر کار میں سوار خود کش بمبار نے کیاجس میں ابتدائی طورپر دواہلکار شہید ہوئے ۔ ممکنہ طورپر گاڑی کاہدف جائے دھماکہ نہیں تھا تاہم ناکے پر موجود فوجیوں نے شک ہونے پر اسے رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔
دوسری گاڑی میں ہونے والے دھماکے کے بارے میں تاحال صورتحال واضح نہیں ہو سکی۔
No comments:
Post a Comment