Saturday, July 16, 2016

After the coup would be legislation in the Constitution: Turkish Prime Minister Ali Yildirim


 فوجی بغاوت کے بعد آئین میں قانون سازی کی جائے گی : ترک وزیرا عظم بن علی یلدرم 




انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی کے آئین میں سزائے موت کی کوئی شق نہیں ہے تاہم فوجی بغاوت کے بعد اب آئین میں قانون سازی کی جائے گی ۔
ترکی میں فوجی بغاوت کچلے جانے کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ گرفتار باغیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے گا اور انہیں سخت سزائیں دلوائیں گے ، آج شام ترکی کی صورت حال پرپارلیمنٹ کا گرینڈ اجلاس ہو گا جس میں قانون فوجی بغاوت کے خلاف قانون سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کو کچلنے کے  دوان 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1440زخمی ہیں ۔ اس کے علاوہ 2839 باغی فوجیوں کو بغاوت کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ متعدد فوجیوں نے ہتھیار ڈالے۔

No comments:

Post a Comment