Saturday, July 16, 2016

Turkish government sacked judges after the 2745 attempted coup


 ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش کے بعد 2745ججز کو برطرف کر دیا 




انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش کے بعد آپریشن کلین اپ شروع کر دیا ہے اور 2745ججز کو برطرف کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کاکہناہے کہ 2745ججز کو برطرف کر دیا گیاہے جبکہ 10عدالتی ارکان کو حراست میں لے لیا گیاہے اور 140کی تلا ش جاری ہے ۔
دوسری جانب ترک وزیراعظم کا کہناہے کہ بغاوت کی کوشش کو مکمل ناکام بنا دیا گیاہے ،بغاوت کرنے والے 2839فوجی افسران کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے ۔باغی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 194افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1200کے قریب افراد زخمی ہیں ۔

No comments:

Post a Comment