وفاقی کابینہ نے سی سی ایس امتحانات کیلئے عمر کی بالائی حد میں توسیع کی منظوری دیدی ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سی ایس ایس کے امتحان کی بالائی عمر کی توسیع میں منظوری دیدی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ جاری اپنے پیغام میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اب 30 سال کی عمر تک امیدوار سی ایس ایس امتحان دے سکیں گے جبکہ اس سے قبل عمر کی حد 28 سال تک تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ عمر کی حد بڑھانے کا مقصد پسماندہ علاقوں سے ًتعلق رکھنے والے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔ وفاقی کابینہ نے ماحولیاتی تبدیلی ، ایوی ایشن، دفاع ، تعلیم ، خزانہ ، صحت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، پورٹس اینڈ شپنگ اور بین الاقوامی تعاون کے حوالے سے مختلف امور کی بھی منظوری دی۔
No comments:
Post a Comment