اسدکھرل کی گرفتاری کے لیے رینجرز اور پولیس نے وزیر داخلہ سندھ کے گھر کامحاصر ہ کر کے 10ساتھیوں کو گرفتار کر لیا
لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے گھر کا محاصرہ کر کے 10ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سہیل انور سیال کے گھر کامحاصرہ کر کے آنے جانے والے راستے پر چیکنگ کی ۔رینجرز اور پولیس نے طارق سیال اور اسدکھرل کے 10سے زائد ساتھیوں کو گرفتار کیا جن میں طارق سیال کے قریبی ساتھی سابق ناظم عابد بگھیو بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں وزیر داخلہ سندھ کے بھی کئی جاننے والے شامل ہیں۔اس دوران سہیل انور سایل کی رہائش گاہ کے باہر کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی جس پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment